December 23, 2024

Participation in the sacrifice after the animal has been slaughtered.

سوال

السلام علیکم اگر کسی شخص نے بڑے جانور کی قربانی کی اور اس میں چھ ادمی شریک تھے اور ساتویں حصے کا گوشت الگ کر لیا جانور ذبح ہونے کے بعد اسے کسی شخص نے خریدا تو کیا اس ساتویں شخص کی قربانی ہو جائے گی سائل۔ حسیب احمد

الجواب بعون الملک الوہاب

وعلیکم السلام
قربانی کا جانور ذبح ہونے سے پہلے پہلے حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔ بعد میں اگر کوئی حصہ ڈالتا ہے تو وہ حصہ قربانی کا شمار نہیں ہوگا اور بعد میں پیسے لے کر ایک حصے کا گوشت دیناa یہ جائز بھی نہیں ہے۔
یہ قربانی کے گوشت کو بیچنے کے زمرے میں ائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

مفتی محمد زاہد محمود مدنی
رئیس دارالافتاء زاہدیہ رضویہ انٹرنیشنل

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *