December 23, 2024

Biwi Ke Ayam Khatam Hone Ke Baad Ghusal Se Pehle Qurbat: Islami Rahnumai

سوال

سوال۔۔۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔ سوال یہ ہے کہ بیوی ایام سے فارغ ہوئی ہو لیکن ابھی غسل نا کیا ہو تو اس کے قریب جایا جا سکتا ہے شریعت اجازت دیتی ہے
السائل:فہیم گوہر

الجواب بعون الملک الوھاب

اگر حیض پورے دس دن پر ختم ہوا تو پاک ہوتے ہی اس سے جماع جائز ہے، اگرچہ اب تک غسل نہ کیا ہو مگر مستحب یہ ہے کہ نہانے کے بعد جماع کرے۔
اور اگر عورت دس دن سے کم میں پاک ہوئی تو جب تک غسل نہ کرلے یا وہ وقتِ نماز جس میں پاک ہوئی گزر نہ جائے جماع جائز نہیں۔۔۔
اور اگر وقت اتنا نہیں تھا کہ اس میں نہاکر کپڑے پہن کر ﷲاکبر کہہ سکے تو اس کے بعد والی نماز کا وقت گزر جائے یا غسل کرلے تو جائز ہے، ورنہ نہیں۔
اور اگر عورت کی اپنی حیض کی عادت کے دن پورے ہونے سے پہلے ہی حیض ختم ہو گیا تو اگرچہ غسل کرلے جماع ناجائز ہے تاوقتیکہ عادت کے دن پورے نہ ہولیں،جیسے کسی کی عادت چھ دن کی تھی اور اس مرتبہ پانچ ہی روز آیا تو اسے حکم ہے کہ نہا کر نماز شروع کردے مگر جماع کے لیے ایک دن اور انتظار کرنا واجب ہے۔“

(ماخوذ از بہارِ شریعت، جلد1، صفحہ 383، مکتبۃ المدینہ)

کتبہ
مفتی محمد زاہد محمود مدنی
رئیس دارالافتاء زاہدیہ رضویہ انٹرنیشنل 
25/11/2024

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *