December 22, 2024

Beyond Human Understanding: The Prophet’s Marriage as Noor

سوال

مفتی صاحب جی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوال ہے کہ ایک بندے نے مجھے کہا تھا کہ آپ کہتے ہیں کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں جو نور ہوتا ہے وہ تو خواہشات سے پاک ہوتا ہے جو نوری فرشتے ہیں وہ خواہشات سے پاک تھے تو پھر حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے نور ہو گئے انہوں نے تو شادی کی تھی ان میں خواہشات تھی اور جو نور ہوتا ہے وہ خواہشات سے پاک رہتا ہے اس بندے کو میں نے کہا تھا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کے صدقے ساری کائنات بنی تھی اس کے بارے میں سوال کا جواب دے دیں جزاک اللہ
سائل۔حافظ محمد سجاد

الجواب بعون الملک الوھاب

نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نور ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اپ اپنی حقیقت کے اعتبار سے نور ہیں اور ظاہری جسم شریف اپ کا وہ بشر ہی ہے اور جو خواہشات کا تعلق ہے وہ شان بشریت سے ہے اور جو حقیقت ہے وہ نور ہے اور نور اور بشر ایک دوسرے کی ضدیں نہیں ہیں اپ دیکھیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں فرشتے انسانی شکل میں بھی آ جایا کرتے تھے۔
وحی لے کر اکثر حضرت دحیہ کلبی اور دیگر اصحاب میں سے کسی کی شکل میں فرشتہ اتا تھا اور پھر حضرت جبرائیل علیہ السلام کا حضور کی بارگاہ میں جا کر سوالات پوچھنا جسے حدیث جبرائیل کہتے ہیں وہ بھی انسانی شکل میں تھا۔
تو اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ جبرائیل اس وقت جبرائیل نہ رہے یعنی ایک فرشتہ بھی بشری شکل اختیار کر سکتا ہے تو جو فرشتوں سے بھی افضل نور ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تو اپ کو اللہ تعالی نے لباس بشریت میں دنیا میں جلوہ افروز فرما دیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم سوچیں کہ آپ پھر انسانوں کی طرح خواہشات یعنی کھانا پینا سونا ان چیزوں کی اپ کو ضرورت کیوں پیش ائی یہ جاہلانہ سوال ہے ۔
کتبہ
مفتی محمد زاہد محمود مدنی
رئیس دارالافتاء زاہدیہ رضویہ انٹرنیشنل

19/09/2024

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *