سوال
السلام علیکم مفتی صاحب
فجر کی نماز سے پہلے غسل کرنا فرض ہے یا اپنی مرضی ہےکہ کر سکتے بھی ہیں یا نہیں بھی کر سکتے؟
السائل۔مونم یعقوب
الجواب بعون الملک الوھاب
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
اگر نماز فجر سے پہلے غسل فرض ہوا ہے تو نماز کا وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے غسل کرنا فرض ہے۔اتنی دیر پہلے کہ جس سےغسل کرنے کے بعد اتنا وقت ہو کہ فجر کی نماز ادا کر سکے۔
کتبہ۔
مفتی محمد زاہد محمود مدنی
رئیس دارالافتاء زاہدیہ رضویہ انٹرنیشنل
06/12/2024