December 22, 2024

Islamic Ruling on Charging Mobile Phones in Mosques

سوال

مفتی صاحب کیا بندہ مسجد میں موباٸل چارجنگ کے لیے لگا سکتا ہے؟
سائل :محمد خان

الجواب بعون الملک الوھاب

امام مسجد اپنی مسجد میں، یا کوئی مسافر ہے جس کو کوئی اور ذریعہ چارجنگ کا میسر نہیں اورموبائل بند ہونے والا ہو یا مسجد، مسجدیت کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا ادارہ بھی ہے جہاں لوگ دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں مثلا حفظ کی کلاسز یا درس نظامی یا دیگر دینی تربیتی کورسز مسجد میں ہو رہے ہیں تو وہ طالب علم جو مسجد میں دینی تعلیم حاصل کرتا ہے اور مسجد میں ہی رہائش اختیار کیئے ہوئے ہے ، ان کو مسجد میں موبائل چارج کرنے کی اجازت ہے۔مسجد کے عام محلے دار نمازی یا قریبی دکان داروں کو اجازت نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
مفتی محمد زاہد محمود مدنی
رئیس دارالافتاء زاہدیہ رضویہ انٹرنیشنل
27/09/2024

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *