December 22, 2024

Kya Kutta Geela Ho To Napak Hai

مسئلہ سنا تھا کہ کتا اگر سوکھا ہو تو جسم سے لگنے کی صورت یں ناپاک نہیں ہوگا
اور اگر گیلا ہو تو ناپاک ہے ۔۔۔ کیا یہ درست ہے؟
السائل۔احسان الحق

الجواب بعون الملک الوھاب

اس میں کتے کے جسم کے گیلا یا خشک کا فرق نہیں بلکہ کتے کے جسم پر اگر کوئی ناپاکی لگی ہو، چاہے جسم خشک ہو یا تر ہو تو جسم یا لباس کے ساتھ مس ہو جانے کی صورت میں جسم یا لباس کا اتنا حصہ ناپاک ہو جائے گااور اگر صاف ہو تو مس ہونے کی صورت میں ناپاکی کا حکم نہیں

البتہ کتے کے منہ کی رال ناپاک ہے لہذااگر کتا کسی چیز کو اپنی زبان سے چاٹ دے تو وہ ناپاک ہے۔

کتبہ
مفتی محمد زاہد محمود مدنی
رئیس دارالافتاء زاہدیہ رضویہ انٹرنیشنل 
30/11/2024

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *