سوال
نماز کی حالت میں سجدہ یا رکوع بھول جائیں تو سجدہ سہو کرنا ہے یا دوبارہ پڑھیں
السائل۔۔۔ سیف اللہ سیالوی
الجواب بعون الملک الوھاب
نماز میں اگر سجدہ یا رکوع رہ جائے تو دوران نماز جونہی یاد آئے فورا وہ چھوڑا ہوا سجدہ یا رکوع ادا کرے۔۔اور آخر میں تاخیر فی اداءالفرض کی وجہ سے سجدہ سہو کرے
اور اگر دوران نماز یاد ہی نا آیا اور یونہی نماز ختم کر دی تو اگر سلام پھیرنے کے بعد اسی جگہ بیٹھا ہو اور کوئی ایسا عمل نا کیا جو نماز کے منافی ہے تو تب بھی اس رکن کا اعادہ کر لے اور تشہد پڑھ کر سجدہ سہو کرے
اور اگر بالکل یاد نا آیا اور نماز والی جگہ سے اٹھ کر چلا گیا یا کوئی عمل منافی نماز کر لیا تو اب وہ رکعات دوبارہ پڑھے کہ فرض رہ گیا تو نماز ہی نا ہوئی۔
یاد رہے کہ ادعیہ و اذکار ماثورہ یا اسمائے باری تعالی بزبان عربی منافی نماز نہیں
اور اگر ان کے ساتھ کوئی کلمہ اردو یا کسی اور زبان کا بولا یا کسی اور زبان میں دعا کی تو وہ منافی نماز ہو گا
کتبہ
مفتی محمد زاہد محمود مدنی
رئیس دارالافتاء زاہدیہ رضویہ انٹرنیشنل
30/11/2024